اکثر لوگ اٹامک انرجی میں خالی آسامیوں کے اشتہار انے پر ہی سلیبس کے مطلق اور ٹسٹ کیلیئے پریشان ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ لیکن انھیں معلوم ہونا چاہئے کہ اٹامک انرجی میں اپلائی کرنے کے تقریباً 5 یا 6 مہینےکہ بعد وہ شارٹ لسٹ کینڈیڈیٹس کو ہی ٹسٹ کیلئے بلاتے ہیں(پہلے تو ایسا ہوتا تھا کہ %60 مارکس والے سٹوڈنٹس کو بھی شارٹلسٹ کیا جاتا تھا پر اب شاید پرسنٹیج بڑھا کر %80 کر دی گئی ہے) اور اگر خوش قسمتی سے آپ شارٹ لسٹ ہو جاتے ہیں تو اپ کا ٹست 6 ماہ بعد ہوتا ہے جس کے 5 یا 6 ماہ بعد یا اس سے بھی زیادہ وقت کے بعد آپ کو اگاہ کیا جاتا ہے ک آپ ٹسٹ میں پاس ہو گئے ہیں( خوش قسمتی سے 😂 کیوں کہ اس کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں اپنے ٹسٹ کی معلومات لینے کا کہ آپ فیل ہوئے ہیں بھی کہ نہیں یا کتنے نمبر آئے ہیں ) جس کے بعد آپ کو انٹرویو کیلئے بلاتے ہیں ( اور ایک پوسٹ پر تقریبا 10 کینڈیڈیٹس کا انٹرویو لیا جاتا ہے ) اگر تو آپ انٹرویو میں پاس ہو جاتے ہیں تو تقریبا 3 ماہ کہ بعد آپ کا سائیکالوجیکل ٹسٹ لیا جاتا ہے ( اس مرحلے میں بھی اپ کے پاس کوئی آپشن نہیں کہ اپ معلوم کر سکیں کہ اپ کا انٹرویو پاس ہوا کہ نہیں ) سائیکالوجیکل ٹسٹ اگر پاس ہو جائے تو 2 ماہ بعد سیکیورٹی فارم اپ کو بھیجھ دیئے جاتے ہیں اور پھر تقریبا 6 سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے مہینوں یا سال لگتے ہیں، اور اگر آپ کی سیکیورٹی کلیئر ہو جاتی ہے تو پھر آپ کو میڈیکل مل جاتا ہے اگر آپ طبی لحاظ سے میچ کر رہے ہیں۔ اگر آپ میڈیکلی بلکل فٹ ہیں تو پھر یا تو اپ کو جائیننگ کیلئے لیٹر آتا ہے یا پھر اپ کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیتے ہیں اس سارے پراسس میں آپ کے پاس کسی بھی مقام پر کوئی آپشن نہیں کہ آپ ان سے پوچھ سکیں ک اپ پاس ہوئے کہ نہیں۔۔ اور اس سارے پراسس کو مکمل ہونے میں تقریبا 3 سال لگ جاتے ہیں اور یہ تین سال اس شخص کیلیئے جس کو ویٹنگ لسٹ میں نہ رکھا جائے لیکن بدقسمتی سے یہاں تقریباً %90 لوگوں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا جاتا ہے جو بیچارے 3 ، 4 سال تک اسی آس میں گزار دیتے ہیں کہ بس جوائنگ لیٹر آ جائے گا اور اسی آس میں ان کی عمر نکلتی جاتی ہے لیکن لیٹر نہیں آتا اور وہ کسی اور جاب کے لئیے زائید عمر ہو جاتے ہیں ۔۔۔
اتامک انرجی میں یہ تمام پراسس ایک افسر کی پوسٹ کیلئے بھی ہے اور ایک ڈرائیور کی پوسٹ کیلئے بھی۔ اس کے برعکس اگر آپ CSS کا امتحان پاس کرتے ہیں تو فقط 2 یا 3 ماہ کے اندر آپ کی جائینگ ہو جاتی ہے۔اس لیئےا اٹامک انرجی میں اپلائی کر کے بھول جایا کریں کہ آپ کی جاب ہو گئی ہے اور ساتھ ساتھ دوسری جابز کے لئے بھی کوشش جاری رکھا کریں ۔۔۔۔
یہ میرا پرسنل ایکسپیرینس ہے جو اپ سے شئیر کیا ہے اگر میں نے کچھ غلط لکھا ہو تو معذرت خوا ہوں
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box.